Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں منشیات سمگل کرنے کی کوششیں ناکام، کئی گرفتار

ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسییکوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے ( فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں منشیات کے خلاف مہم جاری ہے۔ حکام نے مختلف علاقوں میں نشہ آور اشیا کی سمگلنگ اور انہیں فروخت کرنے کی کئی کوشیشیں ناکام بنانئی ہیں۔
ایس پی اے اور عاجل کے مطابق جازان ریجن کے الدائر سیکٹر میں سرحدی محافظوں نے 190 کلو گرام قات ( نشہ آور پتے) سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد ضبط کی جانے والی قات کو متعلقہ حکام کی تحویل میں دیا گیا۔
ریاض میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول نے نشہ آور گولیوں کی تشہیر کے الزام میں ایک شہری کو گرفتار کیا ہے۔
زیر حراست ملزم کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکوشن کے حوالے کردیا گیا۔
ریاض ریجن کے الدوامی گورنریٹ میں سیکیورٹی فورس نے ایک فلپائنی کو گرفتار کرکے تین کلو گرام منشیات برآمد کی۔
ملزم نے اپنے گھر کو منشیات کی فروخت کا ٹھکانہ بنا رکھا تھا۔
عسیر ریجن کے الربوعہ سیکڑ میں سرحدی محافظوں نے 30 ہزاار نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی ۔
الجوف میں سپیشل روڈ سیکیورٹی فورس نے ایک غیر ملکی کو حشیش فروخت کرنے کی کوشش کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔
ملزم کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسییکوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے۔

شیئر: