Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین گیمز: سعودی عرب کے کم عمر کھلاڑی نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

سعودی عرب کے تمغوں کی مجموعی تعداد 10 ہو چکی ہے (فوٹو: سبق)
چین میں ہونے والے 19 ویں ایشین گیمز میں سعودی جوجیسٹو کے کم عمر کھلاڑی ’عمرندا‘ نے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ 
جیوجیسٹو کے 18 سالہ سعودی کھلاڑی  کی جیت سے سعودی عرب کے تمغوں کی مجموعی تعداد 10 ہو چکی ہے جن میں 4 سونے ، دوچاندی اورچار کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ 
سبق نیوز کے مطابق عمرندا نے انڈر 85 کلوگرام میں اپنے حریف تاجکستانی کھلاڑی ’رحیم خودوف ‘ کو راؤنڈ 32 میں  0.12 جبکہ کوارٹرفائنل میں قازقستان کے ’روسلان اسرائیلوف‘  کو 0.3 سے شکت دے کرجیت اپنے نام کرلی۔ 
واضح رہے ایشین گیمز میں شریک عمر ندا سعودی  ٹیم کے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں جنہوں نے کانسی کا تمغمہ جیتا ہے۔ 
سعودی اولمپک اورپیرااولمپک کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے ایشین گیمز میں سعودی کھلاڑی کو کانسی کا تمغمہ حاصل کرنے پرمبارک باد دی ہے۔ 
شہزادہ فیصل نے اپنے ایکس اکاونٹ پرلکھا ’ہزاربار مبارک ہو ابھرتے ہوئے سٹار عمر ندا ، کانسی کا تمغہ حاصل کرنے پر۔
سعودی ٹیم میں سب سے کم عمرکھلاڑی نے اپنی شرکت کامیاب اختتام کے ساتھ کی جو سپورٹس میں ہمارے روشن مستقبل کی علامت ہے، مبارک ہوہیرو‘۔ 

شیئر: