Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی: سٹیڈیمز کی گنجائش 40 ہزار سے زیادہ ہوگی

فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کے حوالے سے فیفا کی بنیادی شرط انفراسٹریکچر ہے (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں سپورٹس انویسمنٹ کے مشیر خالد الربیعان نے کہا ہے کہ ’سیاحتی، میٹرو اور سٹیڈیمز کے منصوبے مملکت میں فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کے  حوالے سے سعودی موقف کے حق میں ہیں۔ ب انفراسٹریکچر سے متعلق فیفا کی شرائط پوری کررہے ہیں‘۔ 
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خالد الربیعان نے کہا کہ’ فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کے حوالے سے فیفا کی بنیادی شرط انفراسٹریکچر ہے‘۔ 
سعودی مشیر کا کہنا تھا کہ ’سٹیڈیمز کے منصوبوں کا اعلان اہم پیش رفت ہے۔ مملکت میں سیاحت اور ہوٹلنگ سے متعلق تمام سہولتیں ہیں۔ آئندہ چار برسوں کے دوران ریاض میں چار ہزار ہوٹل کمرے ہوں گے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ’ سٹیڈیمز کی گنجائش چالیس ہزار سے زیادہ  ہوگی۔ علاوہ ازیں قومی ٹیموں اور ریفریز کے لیے خصوصی کیمپ ہوں گے جبکہ تجارتی امور میں سہولتیں بھی مہیا ہوں گی‘۔ 
واضح رہے کہ بدھ کو سعودی عرب نے فیفا فُٹ بال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے اس امر کی تصدیق کی گئی تھی کہ ’سعودی عرب 2034 کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے کا خواہاں ہے۔‘

شیئر: