Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں فوڈ باسکٹس اور صومالیہ میں سکول بیگ تقسیم

فوڈ باسکٹس سے ایک ہزار خاندانوں کے چھ ہزار افراد کو فائدہ پہنچا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے افغانستان کے صوبے وردک کی کمشنری میدان شہر میں سیلاب زدگان میں ایک ہزار فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق فوڈ باسکٹس سے ایک ہزار خاندانوں کے چھ ہزار افراد کو فائدہ پہنچا۔ 
شاہ سلمان مرکز اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے تعاون سے  افغانستان میں 2022 اور  2023 امدادی پروگرام  چلا رہا ہے۔
اس کے تحت انتہائی ضرورت مند افغان خاندانوں اور سیلاب زدگان میں ہنگامی غذائی ضروریات مہیا کی جارہی ہیں۔ 
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز نے صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو  کے بنادر علاقے  کے  تین اضلاع  میں 3281 طلبہ میں سکول بیگ تقسیم کیے۔ 

شیئر: