Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب رواں ماہ ہائیڈروجن ٹرین کا پہلا تجربہ کرے گا 

فرانسیسی کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کے بعد اعلان سامنے آیا ہے (فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی ریلوے کمپنی ’سار‘ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اکتوبر 2023 کے آخر میں ہائیڈروجن ٹرین کا پہلا تجربہ کرے گا۔ 
الاقتصادیہ اورعکاظ کے مطابق سار نے یہ اعلان فرانسیسی کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کے بعد کیا ہے۔ 
معاہدے کے تحت فریقین ہائیڈروجن ٹرین کو سعودی عرب کے موسمی حالات کے مطابق بنانے کے حوالے سے ضروری مطالعات اور آپریشنل تجربات کریں گے۔ 
سعودی عرب اور فرانس نے 20 جنوری 2022 کو  اس حوالے سے مفاہمتی یادداشت کی تھی اسے موثر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 
سار کا کہنا ہے ماہ رواں اکتوبر کے دوران ہائیڈروجن ٹرین کا پہلا تجربہ کیا جائے گا۔  مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں پہلی بار سعودی عرب میں ہائیڈروجن ٹرین چلائی جائے گی۔
یہ اس بات کا ثبوت ہوگا کہ سعودی عرب پائیدار ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجی اپنانے کے حوالوں سے عہد کی پابندی کررہا ہے۔ 
سعودی  وزیر نقل و حمل و لاجسٹک خدمات انجینیئر صالح الجاسر نے سعودی ریلوے سار کی مجلس  انتطامیہ کے چیئرمین بھی ہیں کہا کہ سار سعودی وژن 2030 سے ماخوذ گرین سعودی عرب انشیٹو کی تکمیل کے لیے اپنی ذمہ  داری ادا کرنے کی پابند ہے۔ ہائیڈروجن ٹرین کا تجربہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ 
یاد رہے ہائیڈروجن ٹرین کے تجربات کی شروعات 2018 کے دوران جرمنی میں ہوئی تھی۔

شیئر: