Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز کو 99 رنز سے شکست دے دی

نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں بھی نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو انجری کے باعث پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ (فوٹو: گیٹی امیجز)
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز کو 99 رنز سے شکست دے دی ہے۔
پیر کو حیدرآباد دکن میں کھیلے جانے والے میچ نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 322 رنز بنائے۔

 

نیوزی لینڈ کی جانب سے وِل ینگ نے 70، ٹام لیتھم نے 53 جبکہ رَچن رویندرا نے 51  سکور بنائے۔
نیدرلینڈز کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے روولوف فین ڈر مراو، پاؤل وین مِیکرین اور اریان دت نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
323 رنز کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 223 رنز کے مجموعی سکور پر 47 ویں اوور میں پویلین واپس لوٹ گئی۔
نیدرلینڈز کی جانب سے کولن ایکرمین نے سب سے زیادہ 69 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان سکاٹ ایڈورڈز نے 30 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے سپنر مچل سینٹنر نے 59 رنز دے کر پانچ اور میٹ ہینری نے 40 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔
حیدرآباد دکن کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جانے والا یہ میچ دونوں ٹیموں کا ایونٹ میں دوسرا میچ تھا۔
اس سے قبل نیدرلینڈز کو پاکستان کو ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے احمد آباد میں دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کو بآسانی ہرا دیا تھا۔
نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں بھی نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو انجری کے باعث پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا۔
کین ولیمسن کی جگہ اس میچ میں کیویز کی کپتانی وکٹ کیپر بیٹر ٹام لیتھم کر رہے ہیں۔
نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون
ڈیوون کونوے، وِل ینگ، رَچن رویندرا، ڈیرل مِچل، ٹام لیتھم (کپتان، وکٹ کیپر)، گلین فلپس، مارک چیپ مین، مِچل سینٹنر، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری، ٹرینٹ بولٹ۔
نیدرلینڈز کی پلیئنگ الیون
وِکرم جیت سنگھ، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈے، تیجا ندامونُورُو، سکاٹ ایڈورڈز (کپتان، وکٹ کیپر)، سائبرینڈ اینجل بریکٹ، روولوف فین ڈر مروا، رائن کلین، اریان دت، پاؤل وین مِیکرین۔ 

شیئر: