آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں انڈیا اور آسٹریلیا کے میچ کے دوران ایک مرتبہ پھر سے مشہور کرکٹ فین جاروہ جنگلہ عبور کر کے سٹیڈیم میں گھس گیا۔
اتوار کو چنئی کے چیپوک سٹیڈیم میں ابھی دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہی ہوا تھا کہ جارووہ نامی کرکٹ فین انڈیا کی شرٹ زیب تن کیے ہوئے فیلڈ میں گھس گیا جسے سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے گراؤنڈ سے باہر نکالا۔
یہ کوئی پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ جارووہ نے کرکٹ فیلڈ میں گھسنے کی کوشش کی ہو۔
اس سے قبل وہ کئی مرتبہ انڈیا کے میچوں کے دوران پچ تک زبردستی آ چکے ہیں جنہیں ہر مرتبہ سکیورٹی اہلکاروں سٹیڈیم سے باہر نکالا۔
مزید پڑھیں
-
وراٹ کوہلی کے کمرے میں کون گھس آیا؟Node ID: 713591
-
ورلڈ کپ: بنگلہ دیش کی افغانستان کو چھ وکٹوں سے شکستNode ID: 801686
جارووہ 2021 میں انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں تقریبا تین مرتبہ دوران کھیل فیلڈ میں گھسے تھے۔
اُس سیریز میں تو ایک مرتبہ انہوں نے حد ہی کر دی جب وہ ہیڈنگلے میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انڈیا کی شرٹ اور کرکٹ کِٹ پہن کر بیٹنگ کرنے چلے گئے تھے جنہیں پِچ پر امپائرز اور سکیورٹی اہلکاروں نے دھر لیا تھا۔
Jarvo in Chepauk....!!!!! pic.twitter.com/h24Lx8A6I4
— Johns. (@CricCrazyJohns) October 8, 2023
انڈیا کے میچوں میں فیلڈ پر گھسنے والے جارووہ کون ہیں؟
انڈیا کے میچوں میں فیلڈ پر گھسنے والے جارووہ کا اصلی نام ڈینیئل جاروس ہے جو کے یوٹیوبر، کامیڈین اور پرینکسٹر ہیں۔
وہ یوٹیوب پر جارروہ 69 اور بی ایم ڈبلیو جارروہ کے نام سے مشہور ہیں جو کے کرکٹ سمیت مختلف کھلیوں کے مقابلوں کے دوران فیلڈ پر گھس جاتے ہیں۔
ڈینیئل جاروس کا تعلق برطانیہ سے ہے اور وہ انگلینڈ میں کلب کرکٹ کھیل چکے ہیں۔
جارووہ کے انڈیا اور آسٹریلیا کے میچ کے دوران فیلڈ پر گھسنے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کے تبصرے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
صحافی بین گارڈنر لکھتے ہیں کہ ’جارووہ ویزہ لینے میں کیسے کامیاب ہوئے جب کسی ایک پاکستانی صحافی کوبھی ویزا نہیں ملا؟‘
How has Jarvo managed to get a visa when not a single Pakistani journalist has one?
— Ben Gardner (@Ben_Wisden) October 8, 2023
رتنیش نے تبصرہ کیا کہ ’یہ جاروہ ہر مرتبہ کیسے سٹیڈیم میں گھسنے میں کامیاب ہو جاتا ہے؟‘
How does this Jarvo guy sneak into the stadium every time? #INDvsAUS pic.twitter.com/4yE6vfiwjP
— R A T N I S H (@LoyalSachinFan) October 8, 2023
سید عرفان احمد نے لکھا کہ ’جاروہ انڈین ٹیم کے 12 ویں کھلاڑی ہیں۔ اِن کا ہونا مزیدار ہے۔‘
Jarvo is the 12th man of Indian team
Its fun to have him #INDvsAUS pic.twitter.com/sEszfuRB8R— Syed Irfan Ahmad (@Iam_SyedIrfan) October 8, 2023
مفدل ووہرہ نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا کہ ’جارووہ ایک مرتبہ پھر سے فیلڈ میں گھس گئے۔ کے ایل راہُل نے انہیں باہر جانے کا راستہ دکھایا۔‘
Jarvo enters the field again.
KL Rahul shows him exit gate! pic.twitter.com/edN8hzHsVe
— Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) October 8, 2023