پیر 9 اکتوبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
پیر 9 اکتوبر 2023 15:04
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
اوپن مارکیٹ میں 9 اکتوبر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277.75 روپے رہی۔ (فوٹو: ایس بی پی/ایکس)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں1 روپے 4 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 281.65 روپے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75.08، اماراتی درہم 76.68، بحرینی دینار 747.09، عمانی ریال 731.55، کویتی دینار 911.23 اور قطری ریال کی قیمت 77.24 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 9 اکتوبر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277.75 اور قیمت فروخت 281.5 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74 اور قیمت فروخت 74.75 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 76.6 اور قیمت فروخت 77.3 روپے رہی۔