Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منگل 10 اکتوبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

اوپن مارکیٹ میں 10 اکتوبر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277.3 روپے رہی۔ (فوٹو: ایس بی پی/ٹوئٹر)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ منگل کو بھی جاری رہا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں1 روپے 14 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 280.51 روپے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74.78، اماراتی درہم 76.36، بحرینی دینار 744.04، عمانی ریال 728.58، کویتی دینار 907.31 اور قطری ریال کی قیمت 76.91 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 10 اکتوبر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277.3 اور قیمت فروخت 280 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 73.5 اور قیمت فروخت 74.2 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 75.5 اور قیمت فروخت 76.25 روپے رہی۔

شیئر: