Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کی چھ جامعات دنیا کی ایک ہزار ٹاپ یونیورسٹیوں میں شامل

دنیا کی ٹاپ ٹین یونیورسٹیوں کی فہرست میں امریکہ کی سات اور برطانیہ کی تین جامعات شامل ہیں(فوٹو: امارات الیوم)
ٹائمز فاؤنڈیشن نے 2024  کے حوالے سے دنیا کی ایک ہزار ٹاپ جامعات میں متحدہ عرب امارات کی چھ یونیورسٹیوں کو شامل کیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق ابوظبی یونیورسٹی، الامارات یونیورسٹی، خلیفہ یونیوورسٹی، الشارقہ یونیورسٹی، زاید یونیورسٹی اور شارجہ میں امریکن یونیورسٹی کو دنیا کی ایک ہزار بہترین جامعات میں شامل کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں امارات کی یہ چھ یونیورسٹیاں عرب دنیا کی 20 ٹاپ یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ 
ابوظبی یونیورسٹی متحدہ عرب امارات اور عرب دنیا میں سب سے بہترین یونیورسٹی تسلیم کی گئی ہے۔ 
یاد رہے کہ ٹائمز فاؤنڈیشن نے متحدہ عرب امارات کی 14 جامعات کو اپنے جائزے میں شامل کیا تھا۔  
یاد رہے کہ دنیا کی ٹاپ ٹین یونیورسٹیوں کی فہرست میں امریکہ کی سات اور برطانیہ کی تین جامعات شامل ہیں۔
آکسفوورڈ یونیورسٹی دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد سٹینفورڈ یونیورسٹی، میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، ہارورڈ یونیورسٹی، کیمبرج یونیورسٹی، پرنسٹن یونیورسٹی، کیلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، امپیریل کالج لندن، یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے اور بیل یونیورسٹی شامل ہیں۔

شیئر: