Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے پہلے وومن فٹبال کلب کو بڑے ہاسپٹلز گروپ کی سپورٹ

المانع گروپ سعودی ویمنز پریمیئر لیگ میں ٹیم کو طبی خدمات فراہم کرے گا (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کی خواتین کے پہلے فٹ بال کلب ایسٹرن فلیمز ایف سی، جسے شعلہ الشرقیہ ایف سی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کو مشرقی صوبے میں فیملی ہیلتھ کیئر فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے المانع گروپ آف ہاسپٹلز کی سپورٹ حاصل ہے۔
المانہ گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ ’یہ تعاون خواتین کے سپورٹس کو فروغ دینے اور مملکت میں سماجی رکاوٹوں کو توڑنے میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے‘۔
عرب نیوز کے مطابق دمام میں واقع ایسٹرن فلیمز ایف سی 2006 میں اپنے قیام کے بعد سے سعودی عرب میں خواتین کے فٹ بال کو آگے بڑھانے میں سب سے آگے ہے۔
المانع گروپ 13 اکتوبر سے شروع ہونے والی سعودی ویمنز پریمیئر لیگ میں اپنے میچوں کے دوران ٹیم کو طبی خدمات فراہم کرے گا۔
المنا کے چیف پروکیورمنٹ آفیسر سعود منصور المانع نے کہا کہ  ’ ہمیں ایسٹرن فلیمز ایف سی کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے۔ ایک سرکردہ ہیلتھ کیئر فراہم کرنے والے کے طور پر ہم اپنی کمیونٹی کی مدد کرنے اور سپورٹس میں خواتین کو بااختیار بنانے میں یقین رکھتے ہیں۔ یہ تعاون ہمیں مشرقی صوبے میں خواتین کے فٹ بال کی ترقی میں حصہ ڈالنے اور  ہیلتھ کیئر میں بہترین کارکردگی کے لیے اپنے عزم کو ظاہر کرنے کی اجازت دیتا ہے‘۔
ایسٹرن فلیمز ایف سی کے چیئر اور سی ای او مرام البتیری نے کہا کہ’ ہم المانا گروپ آف ہاسپٹلس کو اپنے پارٹنر کے طور پر پا کر بہت خوش ہیں۔ ہیلتھ کیئر میں ان کی مہارت اور معیار سے وابستگی ہمارے کلب کی اقدار کے مطابق ہے۔ یہ تعاون نہ صرف خواتین کے سپورٹس اور مشرقی صوبے کی کمیونٹی کے لیے ہماری مشترکہ لگن کو اجاگر کرتا ہے بلکہ سعودی عرب میں خواتین کے فٹ بال کے لیے ایک اہم سنگ میل بھی ہے‘۔

شیئر: