سعودی ویمن فٹبال کو بااختیار بنانے کےلیے فنڈنگ پروگرام کا اعلان
سعودی ویمن فٹبال کو بااختیار بنانے کےلیے فنڈنگ پروگرام کا اعلان
پیر 26 جون 2023 22:48
فنڈنگ پروگرام پریمیئر لیگ اور ویمنز فرسٹ ڈویژن کلبوں کی مدد کرے گا ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عربین فٹ بال فیڈریشن نے خواتین کے فٹ بال کلبوں کے لیے فنڈنگ انیشیٹو اور سپورٹ سسٹم کا اعلان کیا ہے۔
ایک پریس ریلیز کے مطابق ’ یہ انیشیٹو سعودی عرب میں تیزی سے بڑھتی ہوئی خواتین کی فٹ بال لیگز کو مزید بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ آنے والے برسوں تک اس کی پائیداری اور ترقی کو یقینی بنایا جا سکے‘۔
سعودی عربین فٹ بال فیڈریشن کا فنڈنگ پروگرام سعودی پریمیئر لیگ اور ویمنز فرسٹ ڈویژن کلبوں کو اہم مالی مدد فراہم کرے گا۔
سعودی عربین فٹ بال فیڈریشن ملک بھر میں خواتین کے فٹ بال پروگرام کے لیے 49.9 ریال مختص کرے گی جو خواتین کلبوں اور کھلاڑیوں کو سپورٹ کرے گا۔
اس فنڈنگ کے اہل ہونے کے لیے کلبوں کے پاس سعودی عربین فٹ بال فیڈریشن کی رکنیت اور فیڈریشن کے زیر اہتمام خواتین کے تمام ٹورنامنٹس حصہ لینے کے لیے نافس لائسنس ہونا ضروری ہے۔
انہیں سعودی عربین فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تنظیمی اور تکنیکی تقاضوں کو بھی پورا کرنا ہو گا۔
سعودی عربین فٹ بال فیڈریشن کی نومنتخب نائب صدر لمیا بھیان نے کہا کہ ’ آج کا اعلان مملکت میں خواتین کی فٹ بال کی ترقی پذیر موجودگی کو فروغ دینے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے ہماری غیر متزلزل لگن میں ایک اور یادگار قدم ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم لڑکیوں کو اس بات کی ترغیب دینا چاہتے ہیں کہ فٹ بال میں کیریئر نہ صرف ان کے لیے ممکن بلکہ امید افزا بھی ہے‘۔
سعودی عربین فٹ بال فیڈریشن کے مطابق مملکت میں خواتین کے فٹ بال کلبوں اور کھلاڑیوں میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
پروگرام شرکت کرنے والے کلبوں کے لیے چار کلیدی اہداف طے کرتا ہے۔
مالیاتی اور آپریشنل نگرانی کے علاوہ بہتر ڈھانچے اور حکمت عملی کے ذریعے کلب کی حکمرانی اور پائیداری کو بڑھانا۔
انڈر 17 ٹیم اور خواتین کی فٹسال سینئیر ٹیم کو شامل کرنے کے لیے مقابلوں کو وسعت دیں اور ٹیموں کو متنوع بنائیں۔
ملازمت کے مواقع پیدا کریں اور تکنیکی عملے میں سعودی خواتین کوچز کا تقرر کریں، انتظامی، تکنیکی اور طبی عہدوں پر خواتین کو بھرتی کرکے افرادی قوت کو ترقی دیں۔
سعودی خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ پیشہ ورانہ معاہدوں پر دستخط کرکے نچلی سطح سے لے کر سینئیر ٹیم تک ان کی ترقی کو فروغ دے کر قومی ٹیموں کی نمائندگی کرنے کے لیے کھلاڑیوں کو تیار کریں۔
سعودی وژن 2023 کے مطابق مملکت میں خواتین کے سپورٹس میں نمایاں ترقی ہوئی ہے جس میں اب ہر ہفتے ایک لاکھ 90 ہزار سے زیادہ خواتین سپورٹس میں سرگرمی سے حصہ لے رہی ہیں۔
پریمیئر اور فرسٹ ڈویژن لیگز میں اس وقت 30 سے زیادہ کلب اور 600 کھلاڑی شامل ہیں جو 20 سے زیادہ قومیتوں کی نمائندگی کرتے ہیں جو ایک متنوع پس منظر کی تشکیل کرتے ہیں۔