سعودی فٹبال دنیا کے ٹاپ 10 لیگز میں شامل
’سعودی فٹبال لیگ کی مارکیٹ ویلیو میں 213 فیصد اضافہ ہوگیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی فٹبال لیگ کی طرف دنیا کی نظریں متوجہ ہوگئی ہیں جہاں وہ دنیا کے بہترین 10 لیگز میں سے ایک بن گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دنیا کی بہترین سپورٹس چینل سعودی فٹبال لیگ کے میچ براہ راست دکھانے کے حقوق حاصل کرنے میں مصروف ہوگئے ہیں۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ ’سعودی فٹبال لیگ کی مارکیٹ ویلیو میں 213 فیصد اضافہ ہوگیا ہے ‘۔
’سعودی فٹبال لیگ میں رونالڈو، نیمار، بنزیما اور مانی کے علاوہ دیگر سٹار کھلاڑیوں کی شمولیت کے باعث دنیا بھر کے شائقین دیکھنے لگے ہیں‘۔
مبصرین نے کہا ہے کہ ’سعودی لیگ نے 2023 کے دوران 775 ملین یورو خرچ کرکے دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کو اپنے ساتھ شامل کیا ہے‘۔