Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرق وسطیٰ میں عالمی ادارہ صحت کی نئی سعودی ریجنل ڈائریکٹرحنان بلخی

حنان عالمی ادارہ صحت میں  اینٹی بائیوٹک کوآپریٹو سینٹر کی ڈائریکٹررہی ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
عالمی ادارہ صحت نے ڈاکٹر حنان بلخی کو مشرق وسطی میں اپنا ریجنل ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔
العربیہ نیٹ  کے مطابق قاہرہ میں منعقدہ عالمی اداراہ صحت کی ریجنل کمیٹی کے  70 ویں سیشن  میں انتخاب کے  لیے ووٹنگ ہوئی۔ جس میں ڈاکٹر حنان بلخی کا انتخاب عمل میں آیا۔ یہ اجلاس 9 سے  12 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

ڈاکٹر حنان نے 25 سال صحت شعبے میں ڈاکٹر کی حیثیت سے گزارے۔ (فوٹو ایس پی اے)

سعودی وزیر صحت فہد الجلاجل نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ’مشرق وسطی کے لیے عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر کے طور  پر ڈاکٹر حنان بلخی کا انتخاب اس بات کا  ثبوت ہے کہ سعودی خواتین  مختلف شعبوں میں قائدانہ  اور منفرد کردار ادا کررہی ہیں‘۔
وزیر صحت نے مزید کہا کہ ’ڈاکٹر حنان کا انتخاب اس بات کا بھی پتہ دے رہا ہے  کہ ہماری قیادت سعودی  خواتین کو بااختیار بنانے کے سلسلے میں پرعزم ہے اور قیادت کو سعودی خواتین کی  استعداد پر پورا بھروسہ ہے‘۔ 
حنان بلخی سعودی سائنٹسٹ ہیں۔ وہ بین الاقوامی ماہرین  کی صف میں شامل ہیں۔ انہوں نے  اپنی زندگی کے تقریبا 25 سال صحت عامہ کے شعبے میں ایک ڈاکٹر کی حیثیت سے گزارے۔
ڈاکٹر حنان بلخی نے بچوں کی صحت اور امراض کے علاج میں قابل قدر کردار ادا کیا۔
ڈاکٹر حنان بلخی کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس اور کیس ویسٹرن ریزرو یونیورسٹی سے  فیلو شپ کیے ہوئے ہیں۔ 
ڈاکٹر حنان کنگ سعود بن عبدالعزیز یونیورسٹی برائے ہیلتھ سائنسز میں بچوں کے متعدی امراض کی پروفیسر رہ چکی ہیں۔ 
ڈاکٹر حنان بلخی کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں متعدی امراض کے انسداد کے شعبے کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، کنگ عبداللہ انٹرنیشنل میڈیکل ریسرچ سینٹر میں متعدی امراض کے  شعبے کی چیئرپرسن  اور عالمی ادارہ صحت میں  اینٹی بائیوٹک کوآپریٹو سینٹر کی ڈائریکٹر رہی ہیں۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: