Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر صحت کی عالمی ادارہ صحت کے سربراہ سے ملاقات

انڈین گجرات میں جی 20 وزرائے صحت کے اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی ہے ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر صحت فہد الجلاجل نے عالمی ادرہ صحت( ڈبلیو ایچ او) کے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہا نوم سے ملاقات کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق  دونوں عہدیداروں نے انڈین گجرات میں جی 20 وزرائے صحت کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔
ملاقات میں صحت کی صورتحال اور مملکت کی جی 20 صدرارت کے دوران ڈیجیٹل صحت، مریضوں کے تحفظ، تیاری اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے تتائج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہا نوم نے اس موقع پر کہا کہ سعودی وزیر صحت کے ساتھ ڈیجیٹل صحت، اینٹی مائیکروبیل مزاحمت، وبائی امراض کی تیاری اور رد عمل کے حوالے سے مفید بات چیت کی ہے۔ 
انہوں نے سعودی قیادت، شراکت داری اور سپورٹ کے لیے بھی شکریہ ادا کیا۔

شیئر: