سعودی زکوۃ ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے بطحا بری سرحدی چیک پوسٹ کے راستے 403 گرام ہیروئن اور 2500 ممنوعہ طبی گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
اخبار 24 کے مطابق اتھارٹی نے کہا ہے کہ اس کی تفتیشی ٹیموں نے مذکورہ ممنوعہ اشیا بطحا چیک پوسٹ کے راستے سعودی عرب آنے والے ایک ٹرک کے مختلف حصوں سے برآمد کی ہیں۔ یہ چیزیں فنکارانہ طریقے سے ٹرک میں چھپائی گئی تھیں۔
اتھارٹی نے پرزور اپیل کی ہے کہ معاشرے اور قومی معیشت کو بچانے کے لیے سمگلنگ کے انسداد میں تعاون کیا جائے۔