Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل میں شجر کاری مہم شروع کردی گئی 

مہم کے تحت 15 لاکھ پودے لگائے جائیں گے(فوٹو، ایکس )
سعودی وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے  حائل میں شجرکاری مہم کا آغاز کردیا ہے۔
مہم سلوگن ’ہمیں مثال بننا چاہئے‘ رکھا گیا ہے جس کے تحت 15 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔
عاجل کے مطابق وزارت ماحولیات مذکورہ مہم کے ذریعے حائل ریجن میں سبزہ زاروں کا تناسب بڑھانے اور ماحولیات کی قومی حکمت عملی کے اہداف مکمل کرنا چاہتی ہے۔ 
حائل ریجن میں وزارت ماحولیات کے ڈائریکٹر جنرل فہد الحسنی نے میاہ الشقیق حقل میں شجرکاری مہم نیشنل واٹر کمپنی کے شمالی سیکٹر کے سربراہ انجینیئر عبدالمحسن الفریحی کی موجودگی میں شروع کی۔ 

شیئر: