Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرین ریاض مہم : العزیزیہ محلے میں شجرکاری منصوبے کا آغاز

شجرکاری مہم 7 جنوری تک جاری رہے گی(فوٹو، ایس پی اے)
’گرین ریاض‘ پروگرام کی انتظامیہ  نے جمعرات کو دارالحکومت کے العزیزیہ محلے میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔ یہ ان چار بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے جنہیں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے انشیٹو پر منظور کیا تھا۔ 
سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق افتتاحی تقریب میں سرکاری و ابلاغی اداروں اور العزیزیہ محلے کے باشندوں کے نمائندے شریک ہوئے۔ انہیں شجرکاری  مہم پر مرحلہ وار عمل درآمد کے حوالے سے متعارف کرایا گیا۔
شجرکاری منصوبہ 7 جنوری 2023 تک جاری رہے گا۔ مہم مکمل ہونے پر العزیزیہ محلے کا منظر نامہ کے حوالے سے بھی تمام حاضرین کوآگاہ کیا گیا۔ 
العزیزیہ محلے میں  6 لاکھ 23 ہزار درخت و پودے لگائے جائیں گے۔ 54 پارک ہوں گے۔ 61 سکولوں،  121مسجدوں اور  78 کارپارکنگ لاٹس میں بھی شجر کاری کی جائے گی جبکہ شاہراہوں اور سڑکوں کا 171 کلو میٹر رقبہ بھی شجر کاری مہم کا حصہ بنے گا۔ 
الریاض الخضرا پروگرام کے تحت 2030 تک دارالحکومت کے  120 محلوں میں شجر کاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔ اس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اس سے سعودی وژن 2030 کے اہداف پورے ہوں گے اور گرین سعودی عرب انشیٹو کا ہدف بھی حاصل ہوگا۔ اس کے تحت 10 ارب درخت مملکت بھر میں لگائے جانے والے ہیں۔ 

شیئر: