Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عنیزہ بلدیہ کی شجرکاری مہم جاری

مہم کے دوران 3 ہزار سے زیادہ پودے اگائے گئے(فوٹو، ٹوئٹر)
عنیزہ کی بلدیاتی کونسل کے چیئرمین انجینیئر فارس القحطانی نے کہا ہے کہ سڑکوں، پارکوں اور چوراہوں کوخوبصورت بنانے اور خوشگوار آب و ہوا کے لیے 3200 سے زیادہ پودے لگائے  گئے ہیں۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق القحطانی نے توجہ دلائی کہ ہماری بلدیاتی کونسل نے گرین سعودی عرب انشیٹو کے تحت پوری کمشنری میں درختوں، پودوں اور سبزہ زاروں کے خوبصورت اضافے کی مہم چلائی ہوئی ہے۔ 
القحطانی نے کہا کہ بلدیاتی کونسل کا مقصد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا ہے جو وہ پورے ملک کو سبزہ زاروں میں تبدیل کرنے کے حوالے سے دیکھ رہے ہیں اور دکھا رہے ہیں۔
اس سے ماحولیاتی آلودگی ختم ہوگی اور انسانی صحت پر اس کے خوشگوار اثرات پڑیں گے اور زندگی کا معیار بلند ہوگا۔ 

شیئر: