Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گائے بھینسوں کی تجارت پر پابندی پر نظر ثانی کا عندیہ

نئی دہلی۔۔۔۔۔مرکزی حکومت ذبیحہ کیلئے مویشیوں کی تجارت پر عائد نئی پابندی ختم کرنے پر غور کرسکتی ہے۔ وزار ت ماحولیات کے ذرائع نے بتایا کہ وہ نئے احکامات کے خلاف درخواستوں پر غور کررہی ہے۔ جب سے پابندی لگائی گئی ہے ریاستی حکومتیں اس نئے حکم پر ناراض ہیں جبکہ ایک ریاست کی ہائیکورٹ نے تو اس کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ہے۔ ماحولیات کی وزارت کے سینیئرافسر نے کہا کہ متعدد لوگوں نے اس معاملے پر درخواستیں دی ہیں ہم تمام درخواستوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔اس افسر نے اپنا نام بتائے بغیر کہا کہ اس معاملے پر حتمی فیصلہ وزیر اعظم ہی کرینگے۔پچھلے ہفتے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن میں حکومت نے کہا تھا کہ ہند بھر میں ذبیحہ کیلئے گائے اور بھینسوں کو فروخت نہیں کیا جاسکتا جبکہ صرف زرعی اراضی رکھنے والوں کو ہی مویشی منڈیوں میں ان جانوروں کی تجارت کی اجازت ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں بیلوں، بھینسوں ، گایوں اور بچھڑوں اور اونٹ کی تجارت پر بھی پابندی لگائی گئی تھی۔

شیئر: