انڈین ریاست تمل ناڈو کے وزیر برائے یوتھ ویلفیئر اینڈ سپورٹس ڈویلمپنٹ اُدھے سٹالن نے نریندر مودی سٹیڈیم میں انڈین شائقین کی جانب سے پاکستانی بیٹر محمد رضوان کے خلاف لگائے گئے نعروں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
مزید پڑھیں
اُدھے سٹالن نے اتوار کو سوشل میڈیا ایپ ایکس (ٹوئٹر) پر انڈین شائقین کے نعریں لگاتی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انڈیا اپنی سپورٹس مین شپ اور مہمان نوازی کی وجہ سے مشہور ہے۔ احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ ناقابل قبول اور گری ہوئی حرکت ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’کھیلوں کو حقیقی بھائی چارے کو فروغ دیتے ہوئے ملکوں کے درمیان متحد کرنے والی قوت ہونا چاہیے۔‘
India is renowned for its sportsmanship and hospitality. However, the treatment meted out to Pakistan players at Narendra Modi Stadium in Ahmedabad is unacceptable and a new low. Sports should be a unifying force between countries, fostering true brotherhood. Using it as a tool… pic.twitter.com/MJnPJsERyK
— Udhay (@Udhaystalin) October 14, 2023
تمل ناڈو کے وزیر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب گذشتہ روز انڈیا کے خلاف میچ میں محمد رضوان آؤٹ ہو کر پویلین واپس جا رہے تھے تو انڈین شائقین ’جے شری رام جے شری رام‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔
پاکستان ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر بھی گراؤنڈ میں پاکستانی سپورٹ نہ ہونے پر نالاں تھے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’ایمانداری سے کہوں گا کہ آج یہ آئی سی سی کا ایونٹ نہیں لگا بلکہ دو طرفہ سیریز اور انڈین کرکٹ بورڈ کا ایونٹ محسوس ہوا۔‘
مکی آرتھر نے مزید کہا کہ ’میں نے مائیکروفون سے دِل دِل پاکستان کی آواز تواتر سے نہیں سُنی۔‘
پاکستان کے خلاف میچ میں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے ایک لاکھ کے لگ بھگ انڈین تماشائی سٹیڈیم میں موجود تھے تاہم اس بھیڑ میں کہیں نہ کہیں دو سے تین پاکستانی شائقین بھی بیٹھے نظر آئے۔
Mickey Arthur: "It didn't seem like an ICC event tonight" #INDvPAK | #CWC23 pic.twitter.com/12PdMEcs0E
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 14, 2023