Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی ولی عہد سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات، غزہ کی صورتحال پر گفتگو 

دو طرفہ تعاون کے مواقع اور خطے کے حالات کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
کویتی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے پیر کو سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کویت کے بیان محل میں ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے موقع پر کویتی وزیر خارجہ شیخ سالم عبداللہ الجابر الصباح موجود تھے۔ 
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے کویتی ولی عہد کو سعودی قیادت کی جانب سے کویتی قیادت کے لیے خیر سگالی کا پیغام، کویت کی پائیدار ترقی و خوشحالی اور نیک خواہشات بھی پہنچائیں۔  
اس موقع پرغزہ اور گردو نواح کے تازہ حالات اور جنگ بند ی کے لیے کی جانے والی بین الاقوامی کوششوں نیز گزشتہ دنوں شدید عسکری حملوں سے  نہتے شہریوں کے تحفظ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ 
اس موقع پر دونوں برادر ملکوں اورعوام کے تاریخی تعلقات، مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے مواقع اور خطے کے حالات کا جائزہ لیا گیا۔ 
اس موقع پر کویت میں متعین سعودی سفیر شہزادہ سلطان بن سعد اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹرعبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔ 

شیئر: