Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر خارجہ سے اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر کی ملاقات

 افغانستان میں سعودی عرب اور اقوام متحدہ کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے منگل کو ریاض میں وزارت کے دفتر میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی کوآرڈینیٹر اور افغانستان کے لیے آزاد تجزیہ کار فریدون اوغلو کا خیرمقدم کیا ہے۔
خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران افغانستان میں سعودی عرب اور اقوام متحدہ کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا ۔ خطے میں سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے نمایاں پیش رفت، افغانستان اور اس کے برادر عوام میں استحکام اور خوشحالی کی واپسی کےلیے تمام کوششوں کی سپورٹ کی گئی۔
 اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل، جنرل ایڈمنسٹریشن برائے پالیسی پلاننگ شہزادہ ڈاکٹرعبداللہ بن خالد بن سعود الکبیر بھی موجود تھے۔

شیئر: