Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر خارجہ کی تاجکستان کے نائب وزیر اعظم سے ملاقات

 علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اہم ترین امور پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے منگل کو دوشنبے میں تاجکستان کے نائب وزیراعظم عثمان علی عثمان سے ملاقات کی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعللقات کا جائزہ لیا گیا۔
 علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اہم ترین امور اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی نائب وزیر خارجہ تاجکستان کے سپیکر محمد طاہر ذاکر زادہ سے بھی ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ مفادات کےحصول کے لیے پارلیمانی تعاون کے پہلووں پر بات چیت کی گئی۔
تاجکستان میں سعودی سفیر ولید الرشیدان اور سعودی عرب میں تاجکستان کے سفیر اکرم کریمی بھی موجود تھے۔

شیئر: