سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر نایاب قسم کے پرندے کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق وڈیو میں عسیر ریجن میں خمیس مشیط کا شہری ایک پرندہ دکھا تے ہوئے کہہ رہا ہے ’اس نے عجیب و غریب شکل کا یہ پرندہ پہلے کبھی نہیں دیکھا۔‘
مزید پڑھیں
-
’جدہ جنگل‘ میں دنیا کے خوبصورت اور قیمتی پرندےNode ID: 676221
-
اردن کے نئے کرنسی نوٹ پر پرندے کی تصویر کیوں ہے؟Node ID: 729116
سوشل میڈیا صارفین بھی اس پرندے کے حوالے مختلف سوالات کررہے ہیں۔
ایک صارف کا کہنا ہے’ یہ پرندہ ’السبد‘ کہلاتا ہے۔ اس کا لقب ’ملھی الرعیان‘ ہے۔ یہ پرندہ خود کو بیمار یا زخمی ظاہر کرتا ہے۔ اسے دیکھ کر یہ تاثر ملتا ہے کہ یہ اڑ نہیں سکتا۔‘
ایک اور صارف نے بتایا ’سعودی عرب میں یہ پرندہ نہیں ہوتا۔ یہاں السبد نامی جو پرندہ پایا جاتا ہے۔ اس کا رنگ چمکیلا ہوتا ہے اور وہ رات کا نایاب پرندہ ہے۔‘
جنگلی حیاتیات کے قومی مرکز نے ایکس اکاؤنٹ پر بیان میں کہا کہ ’یہ السبد نسل کے پرندوں میں سے ایک ہے جسے مقامی لوگ ’ملھی الرعیان‘ کے نام سے جانتے ہیں۔‘
متداول :
رجل من خميس مشيط .. يعثر على طائر غريب pic.twitter.com/k2HPgEj6dt— هيئة المشاهير (@Celebrty_0) October 16, 2023