Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’جدہ جنگل‘ میں دنیا کے خوبصورت اور قیمتی پرندے 

جدہ جنگل میں 200 سے زائد نایاب اور قیمتی پرندے لائے گئے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
جدہ سیزن کے مختلف پروگراموں میں ’جدہ جنگل‘ شائقین میں غیرمعمولی طور پر مقبول ہو رہا ہے جہاں دنیا کے خوبصورت اور مہنگے ترین پرندے رکھے گئے ہیں۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ جنگل رنگا رنگ تمدنی، ثقافتی اور ماحولیاتی سرگرمیوں کا سنگم ہے۔ یہاں 200 سے زائد دنیا کے مہنگے ترین اور نایاب پرندے لائے گئے ہیں۔
جدہ جنگل میں پرندوں کا باقاعدہ ایک سیکشن قائم کیا گیا ہے جہاں دنیا کے خوبصورت ترین پرندے لائے گئے ہیں۔ 
یہاں سیر و تفریح کے لیے آنے والے بچے برازیل اور امازون کے مختلف قسم کے طوطے دیکھ کر لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ 
جدہ جنگل کے چڑیا گھر میں کوکاتو النخیل نامی ایک پرندہ ہے اس کا اصل وطن آسٹریلیا ہے۔ اس کا بھڑکیلا سیاہ رنگ بڑا پرکشش ہے۔ 70 سینٹی میٹر سے زیادہ لمبا ہے۔ اس کا وزن ایک ہزار گرام ہے۔ یہ پہلی بار 1788 میں دریافت ہوا تھا۔ 

جدہ جنگل میں پرندوں کا خصوصی حصہ قائم کیا گیا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

کوکاتو النخیل نامی پرندہ دنیا کا مہنگا ترین طوطا  مانا جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نہ صرف یہ کہ پرندوں بلکہ جانوروں میں بھی سب سے مہنگا ہے۔ نایاب ہے بڑی مشکل سے ملتا ہے۔ جدہ جنگل میں اس نسل کے تین قسم کے طوطے لائے گئے ہیں۔ شائقین ان کا تعارف حاصل کرکے خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ اس کی شکل خوبصورت ہے۔ اس کے گال  کا رنگ سرخ ہے۔  اس کے نایاب ہونے کی ایک وجہ  یہ بھی ہے کہ نر اور مادہ کے ملاپ کا سلسلہ دس برس تک جاری رہتا ہے پھر ان کی نئی نسل جنم لیتی ہے۔ 
کوکاتو النخیل نامی طوطے  کو 2019 کے دوران دنیا کے خوبصورت ترین پرندے کا ایوارڈ مل چکا ہے۔ دنیا میں اس نسل کے چند ہی طوطے ملتے ہیں۔  
جدہ چڑیا گھر میں جو کاکتو النخیل لایا گیا ہے اس کی عمر 60 برس سے زیادہ ہے۔ یہ پرندہ 90 برس تک کی عمر پاتا ہے۔ اسے دنیا بھر میں معمر ترین نسل کے پرندوں میں شمار کیا جارہا ہے۔ 

شیئر: