بدھ 18 اکتوبر کو ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت کیا رہی؟
بدھ 18 اکتوبر 2023 15:54
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
اوپن مارکیٹ میں 18 اکتوبر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 280 روپے رہی۔ (فوٹو: ایکس/ایس بی پی)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بدھ کو بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 280.29 روپے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74.05، اماراتی درہم 77.05، بحرینی دینار 735.94، عمانی ریال 718.74، کویتی دینار 894.58 اور قطری ریال کی قیمت 76.49روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 18 اکتوبر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 280 اور قیمت فروخت 282روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74.5 اور قیمت فروخت 75.5 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 77.5 اور قیمت فروخت 78.25 روپے رہی۔