Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہمارے سائنسدانوں نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا

یوم تکبیر پر تریب میں ڈاکٹر قدیر خان کو انکا مقام واپس دلانے کا مطالبہ
خمیس مشیط (جی ایس ایوب ) پاکستان مسلم لیگ(ن)عسیر کے جاوید چوہدری آف نارووال نے معروف سماجی شخصیت افضل بٹ کی زیر صدارت یوم تکبیر کے سلسلے کی ایک تقریب منعقد کی جس میں مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے دن کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ رانا محمد یوسف نے کہاکہ پاکستان نے آج کے دن اپنی ایٹمی قوت کا مظاہرہ کیا جو کہ انتہائی ضروری ہوگیا تھا۔ پاکستان کسی سے کم نہیں ہے۔ الحمدللہ آج ہم اس فیلڈ میں غیر معمولی اہمیت رکھتے ہیں۔ آج ڈاکٹر قدیرخان نے ملک کو محفوظ کردیا تمام سائنسدانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ محمد افضل بٹ نے کہا کہ نواز شریف نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایٹمی دھماکوں کو ترجیح دی۔ ہمارے سائنسدانوں نے دن رات محنت کی اور ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا۔ میں سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور مطالبہ کرتا ہوں کہ ڈاکٹر قدیر خان کو انکا مقام واپس کیا جائے۔ جاوید چوہدری نے کہا کہ میں نواز شریف کی جراتمندانہ پالیسی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں پاکستان کے سائنسدانوں نے میزائل ٹیکنالوجی میں بھی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ چوہدری جمیل، نوید خان، محمد امجد اور دیگر نے کیک کاٹا

شیئر: