سعودی عرب میں باحہ میونسپلٹی نے اکتوبر کے ابتدائی دو ہفتوں کے دوران 79 تجارتی ادارے سیل کیے اور 343 اداروں کے خلاف چالان کیے گئے۔
عکاظ اخبار کے مطابق باحہ کے میئر ڈاکٹرعلی السواط نے کہا کہ’ میونسپلٹی کا بڑا ہدف معیاری مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے‘۔
’بازاروں اور تجارتی مراکز میں تفتیشی مہم جاری رکھی جائے گی‘۔
باحہ کے میئر نے مزید کہا کہ’ آئندہ ایام میں تفتیشی ٹیمیں بڑے پیمانے پر کارروائیاں کریں گی‘۔
میئر نے اپیل کی کہ ’تمام لوگ معیاری اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانے کی مہم کو کامیاب بنانے میں میونسپلٹی اور بلدیاتی کونسلوں سے تعاون کریں‘۔