Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میونسپلٹی کے تفتیشی دورے، متعدد دکانیں بند، 6 افراد گرفتار

’غیر قانونی طور پر ٹھیلے لگانے والوں سے 3500 کلو سبزی اور پھل ضبط کئے گئے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میونسپلٹی نے شہر بھر میں شاپنگ مالز، مختلف مارکیٹوں اور دکانوں کے تفتیشی دورے کئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق متعدد خلاف ورزیوں پر کئی دکانیں بند کردی گئی ہیں جبکہ 6 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ریاض میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’متعدد دکانوں کو بلدیہ کی معمولی خلاف ورزیوں پر نوٹس جاری کیا گیا ہے جبکہ سنگین خلاف ورزیوں پر 6 دکانیں سر بمہر کردی گئی ہیں‘۔
’اقامہ ولیبر قوانین کی خلاف ورزی پر 6 غیر ملکی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے‘۔
’تفتیشی مہم کے دوران غیر قانونی طور پر ٹھیلے لگانے والوں سے 3500 کلو سبزی اور پھل ضبط کرکے خیراتی اداروں کو دیئے گئے ہیں‘۔
بلدیہ نے کہا ہے کہ’صحت ضوابط کی خلاف ورزی پر 4 کلو گوشت تلف کردیا گیا ہے‘۔
ریاض کے ایک رہائشی محلے میں غیر قانونی گودام کو بند جبکہ مالکان کو طلب کیا گیا ہے‘۔

شیئر: