Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میونسپلٹی کی موسم برسات کے حوالے سے فرضی مشقیں

فرضی مشقوں میں 120 اہلکار شریک ہوئے، 86 ہیوی گاڑیاں استعمال کی گئیں( فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی نے موسم برسات کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے فرضی مشقیں کی ہیں۔
ان مشقوں کا مقصد موسم برسات میں شاہراہوں کی نکاسی آب کے نظام کو فعال بنانا اورکارکنوں کی استعداد کار کا جائزہ لینا تھا۔ 
عاجل نیوز کے مطابق بلدیہ کے ذمہ دار نے بتایا کہ فرضی مشقوں کا انعقاد شہر کے مختلف علاقے جن میں ابحرالشمالیہ ، الیاقوت ، الفردوس ، شاہراہ ملک فیصل شامل ہیں کیا گیا۔ 
فرضی مشقوں میں 120 اہلکار شریک ہوئے جبکہ 86 ہیوی گاڑیاں استعمال کی گئی جن کے ذریعے شاہراہوں اورانٹرپاسز میں جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کی گئی۔ 
 مشقوں میں ٹریفک پولیس کے یونٹس سے بھی مدد حاصل کی گئی تاکہ ٹریفک کی روانی کو بحال رکھا جائے۔
کارکنوں کی استعداد کار کو جانچنے کے لیے دورانیہ  مخصوص کیا گیا تھا۔ مختلف ٹیموں کو ٹاسک دیا گیا تھا کہ وہ مقررہ وقت کے اندر اپنا کام مکمل کرتے ہوئے شاہراہوں پرجمع ہونے والے پانی کو محدود وقت میں نکالیں۔ 
ہنگامی امداد کے حصول کے حوالے سے بلدیہ کا کہنا تھا  شکایت سیل بھی فعال کردیا گیا ہے۔ ٹول فری نمبر940 پربراہ راست کسی بھی ہنگامی نوعیت میں امداد کے لیے براہ راست رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ 

شیئر: