Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام  میں 8 ہزار اسپیکرز پرمشتمل جدید ترین ساؤنڈ سسٹم  

مسجد الحرام میں ہنگامی صورتحالکے لیے سپیشل مائیکروفون بھی نصب ہیں(فوٹو، عاجل نیوز)
حرمین شریفین کی نگہداشت پر مامور اعلی ادارے نے کہا ہے کہ مسجد الحرام، اس کے صحنوں، نئی توسیع والی عمارت اور گردو نواح کی سڑکوں تک اذان، تکبیر، نماز اور خطبات کی آواز صاف شفاف طریقے سے پہنچانے کے لیے 8 ہزار اسپیکرز پرمشتمل جدید ترین ساؤنڈ سسٹم کام کرتا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ادارے کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام میں ساؤنڈ سسٹم کی دیکھ بھال پر  120 سے زیادہ انجینیْئر اور ٹیکنیشن تعینات ہیں۔ ہر نماز  سے قبل ساؤنڈ سسٹم چیک کیا جاتا ہے۔ 
ادارے نے توجہ دلائی کہ مسجد الحرام کے ساؤنڈ سسٹم کے تحت نہایت حساس آلات نصب کیے گئے ہیں۔  ان کی خاصیت یہ ہے کہ ان کی بدولت حرم شریف کے موذن، آئمہ اور خطیبوں کی آواز نہایت متوازن انداز میں حرم شریف اور گردونواح تک پہنچتی ہے۔ 
ادارے کا کہنا ہے کہ ساؤنڈ سسٹم کو ہر حال میں موثر رکھنے کے لیے یومیہ کی بنیاد پر آواز کا معیار چیک کیا جاتا ہے  جبکہ چوبیس گھنٹے مینٹینسن انجینیئرز ڈیوٹی پر موجود  ہوتے ہیں۔ 

ساؤنڈ سسٹم کی دیکھ بھال پر  120 سے زیادہ انجینیْئر اور ٹیکنیشن تعینات ہیں(فوٹو، عاجل نیوز)

ادارے کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام میں ہنگامی صورتحال پیش آنے پر سپیشل مائیکروفون نصب ہیں جو یومیہ زیر استعمال  مائیکروفون کے معطل ہونے کی صورت میں خودکار سسٹم کے تحت کام کرنے لگتے ہیں۔ 

شیئر: