Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی وزیراعظم مملکت پہنچ گئے، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات 

نائب گورنر ریاض  شہزادہ محمد بن  عبدالرحمن نے استقبال کیا (فوٹو، ایس پی اے)
برطانوی وزیراعظم رشی سونک سعودی عرب کے دورے پر جمعرات کو ریاض پہنچ گئے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے ریاض میں ملاقات کی۔  
نائب گورنر ریاض  شہزادہ محمد بن  عبدالرحمن ، برطانیہ میں متعین سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر، میئر ریاض شہزادہ فیصل بن عبدالعزیز بن عیاف، سعودی عرب میں متعین برطانوی سفیر نیل کرمپٹن، 
ریاض پولیس کے ڈائریکٹر میجر جنرل منصور العتیبی اور شاہی پروٹوکول کے سیکریٹری فہد الصھیل نے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر برطانوی وزیراعظم کا استقبال کیا۔ 

شیئر: