شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو برطانوی ہم منصب جیمز کلیورلی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران غزہ اور گردو نواح میں جاری فوجی کشیدگی کو کم کرنے اور خطے میں تصادم کو بڑھنے سے روکنے کےلیے ضروری طریقے تلاش کرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطینی عوام کی امنگوں پر پورا اترنے والے منصفانہ اور غیر جانبدارانہ حل کی تلاش کے لیے عالمی برادری کے متحد ہونے اور اس بحران کے اثرات کو اس طرح کم کرنے کی اہمیت پر بات چیت کی جس سے شہریوں کے تحفظ اورعالمی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے میں مدد ملے۔