Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کئی علاقے منگل سے جمعرات تک بارش اور گرد آلود ہواوں کی زد میں

ریاض ریجن کی 17 کمشنریوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’منگل سے جمعرات تک مملکت کے مختلف علاقوں میں گرج  چمک کے ساتھ بارش اور گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے‘۔
عاجل ویب کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ’ منگل سے بدھ تک حائل ریجن کی سات کمشنریوں میں بارش متوقع ہے‘۔ 
قومی مرکز نے بدھ اور جمعرات کو ریاض کی 17 کمشنریوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ 
بیان میں کہا گیا کہ’ بدھ اور جمعرات کو عسیر ریجن کی متعدد کمشنریوں جبکہ شمالی حدود ریجن صرف بدھ کو بارش متوقع ہے‘۔  
قومی مرکز کا کہنا ہے’ منگل کو الجوف ریجن، تبوک ریجن، عسیر ریجن، جازان ریجن، مکہ مکرمہ، طائف بارش سے متاثر ہوں گے‘۔ 
’ منگل سے جمعرات تک مدینہ منورہ ریجن اور اس کی کمشنریاں، باحہ اور اس کی متعدد کمشنریاں بارش کی زد میں ہوں گی۔ جدہ، بحرہ اور مکہ مکرمہ میں بدھ کو بوندا باندی کی توقع ہے‘۔ 
قومی مرکز کا کہنا ہے’ ابتدائی توقعات کے مطابق جمعے سے سعودی عرب کے بیشتر علاقے بارش کی زد میں ہوں گے‘۔ 

شیئر: