Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں گرمی کی شدت میں کمی آنے لگی، کئی علاقوں میں بارش کا امکان

شام کے وقت درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ رہا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
’ریاض میں رواں ہفتے کے آغاز سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہورہی ہے۔ شام کے وقت درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ رہا ہے‘۔ 
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر موسمیات عقیل العقیل نے مزید کہا ’زرعی علاقوں اورالدرعیہ میں درجہ حرارت 19 ڈگری سے بھی کم ہورہا ہے‘۔ 
ان کا کہنا تھا’ موسم گرما کے آخری ایام میں اس کے ساتھ  مملکت کے وسطی علاقوں میں بھی درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہونا شروع ہوجائے گی‘۔
علاوہ ازیں مملکت کے کئی علاقوں میں بارش اور گرد آلود ہواوں کا سلسلہ جاری ہے۔
جازان،عسیر، باحہ اور مکہ ریجکن کے کچھ علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

شیئر: