Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی فضائی حملے میں الجزیرہ کے صحافی کا خاندان ہلاک: ٹی وی چینل

اس واقعے پر اسرائیلی فوج کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری کیا گیا ہے۔ (فائل فوٹو: وائل الدحدوح/ایکس)
عرب ٹی وی الجزیرہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں ان کے ایک صحافی کی اہلیہ، بیٹا اور بیٹی بدھ کی رات ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
روئٹرز کے مطابق اس واقعے پر اسرائیلی فوج کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
حماس کے زیرِ انتظام وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اس فضائی حملے میں 25 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
الجزیرہ کا کہنا ہے کہ وائل الدحدوح نے اپنے خاندان کو شمالی غزہ سے نصیرات منتقل کیا تھا کیونکہ اسرائیل کی جانب سے اہلِ علاقہ کو انتباہ جاری کیا گیا تھا کہ وہ حماس کے جنگجوؤں کے خلاف متوقع کاررائی سے قبل شمال کی طرف چلے جائیں۔
ہلاک ہونے والوں میں الجزیرہ کے صحافی کے خاندان کے باقی افراد بھی شامل ہیں۔ تاہم اب تک ٹی وی چینل کی جانب سے اسرائیل پر صحافی کے خاندان کو نشانہ بنانے کا الزام نہیں لگایا گیا ہے۔
عرب ٹی وی کی جانب سے نشر کی گئی لائیو فوٹیج میں وائل الدحدوح کو ہسپتال میں اپنے خاندان کے افراد کی لاشیں دیکھ کر روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

شیئر: