سعودی شہریت یافتہ پہلی روبوٹ ’صوفیا‘ کی آرزو کیا ہے؟
روبوٹ ’صوفیا‘ نے فیوچر انویسٹمنٹ انشیٹو فورم سے خطاب بھی کیا (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی شہریت یافتہ پہلی روبوٹ ’صوفیا‘ نے خواہش ظاہر کی ہے کہ فیوچر انویسٹمنٹ فورم آئندہ انسانی صحت اور سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کرے۔
الاخباریہ چینل کے مطابق صوفیا نے فیوچرانویسٹمنٹ انشیٹیو فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں امریکہ کا سفر کر چکی ہوں، چین اور یورپی ممالک بھی جا چکی ہوں ہم نے مختلف پیغامات بھی بھیجے ہیں۔ ہمارا پیغام تھا کہ انسانوں کے دست و بازو کس طرح بنیں اور اقوام متحدہ کے بعض پروگراموں کو ڈویلپ کرنے میں کس طرح حصہ لیں۔
صوفیا نے فیوچر انویسٹمنٹ انشیٹیو فورم کے شرکا کو ان کی سرگرمیوں پر مبارکباد پیش کی۔ صوفیا نے امید ظاہر کی کہ آئندہ فورم کے مکالمے کا محور انسانی صحت اور انسانوں پر سرمایہ کاری ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ میں اس خواہش کا اظہار اس لیے کر رہی ہوں کہ بہت سارے لوگ بیماریوں سے دوچار ہیں اور انہیں دیگر مسائل کا بھی سامناہے۔