ریاض فالکنز شو میں ریموٹ جہاز اور روبوٹک گاڑیوں کی نمائش
ریاض فالکنز شو میں ریموٹ جہاز اور روبوٹک گاڑیوں کی نمائش
ہفتہ 7 اکتوبر 2023 21:13
فالکنز کو تربیت دینے کے لیے ریموٹ جہاز کے استعمال میں دلچسپی بڑھے گی۔ فوٹو عرب نیوز
ریاض میں سعودی فالکنز اور شکار کی 10 روزہ بین الاقوامی نمائش کے پانچویں ایڈیشن میں ریموٹ کنٹرول جہاز اور روبوٹک گاڑیوں کی پرکشش نمائش کی گئی ہے جسے پذیرائی مل رہی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی فیڈریشن فار روبوٹکس اور آر سی سپورٹس کی جانب سے منعقد کیے گئے ڈسپلے کے حصے کے طور پر جدید ترین وائرلیس ایوی ایشن ٹیکنالوجی کی رہنمائی میں ورچوئل پروازوں سے نمائش میں شرکت کرنے والے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
روبوٹکس فیڈریشن کے سی ای او ایمن البرکاتی نے بتایا ہے کہ ہم یہاں اپنے پہلے ایونٹ پر زائرین کے ردعمل سے بہت خوش ہیں۔
اس شو میں روایتی فالکنز اور جدید ریموٹ کنٹرول سپورٹس کے ساتھ سعودی فالکنری کلب سے فیڈریشن کی شراکت داری کو بڑھایا گیا ہے۔
روبوٹکس فیڈریشن سعودی فالکنری کلب کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط کر رہی ہے جس سے فالکنز کو تربیت دینے کے لیے جدید تکنیک کے ساتھ وائرلیس ریموٹ کنٹرول جہاز کے استعمال میں دلچسپی بڑھے گی۔
ایمن البرکاتی نے مزید بتایا کہ روبوٹکس فیڈریشن مختلف تقریبات اور سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے کمیونٹی کو اپنے ساتھ شامل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
ریاض میں فالکنز نمائش 14 اکتوبر تک جاری رہے گی اور اس کے اوقات شام چار بجے سے رات گیارہ بجے تک ہی، نمائش کے تمام پویلینز کا داخلہ مفت ہے۔
نمائش میں مختلف سعودی کمپنیاں 75 سے زائد بین الاقوامی برانڈز کی نمائندگی کریں گی جس میں شکار کے جدید ترین آلات کی مختلف اقسام کی نمائش کی جائے گی۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں