”سعودی صوفیا کو بہن بھی مل گئی“
ریاض ۔۔۔ ہینسن روبوٹکس کمپنی نے سعودی صوفیا کی بہن بھی تیار کرلی۔صوفیا سعودی شہریت حاصل کرنے والا پہلا روبوٹ ہے۔ کمپنی نے نئے روبوٹ کا نام ننھی صوفیا رکھا ہے۔ ویب سائٹ mashable کا کہناہے کہ ننھی صوفیا 14انچ حجم کا روبوٹک کھلونا ہے۔ اس سے بچوں کو سائنس، ٹیکنالوجی، انجینیئرنگ ، ریاضیات، ایس ٹی ای ایم اور مصنوعی ذہانت کی تربیت میں مدد ملے گی۔