چنگان موٹرز کا گاڑیوں کی قیمت میں ساڑھے چار لاکھ تک کمی کا اعلان
جمعہ 27 اکتوبر 2023 15:08
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا اطلاق 27 اکتوبر یعنی آج سے ہوگا۔ (فائل فوٹو: چنگان موٹرز ویب سائٹ)
پاکستان میں چنگان موٹرز نے اپنی نئی گاڑیوں کی قیمت میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے۔
گاڑیوں کی معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ ’پاک وہیلز‘ کے مطابق ’اوشان ایکس 7 فیوچر سینس‘ کی قیمت میں ڈھائی لاکھ روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 89 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
’اوشان ایکس 7 کمفرٹ‘ کی قیمت میں بھی ڈھائی لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 82 لاکھ 99 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے۔
چنگان کی ’ایلسون لومیرے‘ کی قیمت میں ساڑھے چار لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 45 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
’ایلسون کمفرٹ ڈی سی ٹی‘ کی قیمت میں ساڑھے تین لاکھ روپے روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت 43 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
’ایلسون کمفرٹ ایم ٹی‘ کی قیمت میں بھی ساڑھے تین لاکھ کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 37 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
چنگان کی ’ایم 9 سرپا‘ کی قیمت ساڑھے تین لاکھ رہے کی کمی کے بعد 21 لاکھ 79 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا اطلاق 27 اکتوبر یعنی آج سے ہوگا۔