Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب یونیسکو کی اینٹی ڈوپنگ کمیٹی کا ڈپٹی چیئرمین منتخب

سعودی وزارت کے سیکریٹری عبدالعزیز المسعد کو عہدے کے لیے منتخب کیا گیا (فوٹو: اخبار24)
 سعودی عرب کو 2025 تک یونیسکو کی اینٹی ڈوپنگ کمیٹی کا ڈپٹی چیئر مین منتخب کرلیا گیا۔ 
اخبار 24 کے مطابق سعودی وزارت سپورٹس اور نوجوانان کے سیکریٹری عبدالعزیز المسعد کو عہدے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔  
 پیرس میں یونیسکو کے ہیڈکوارٹر میں ہونے والے اجلاس میں 191 ملکوں کے نمائندے اور وزرا اجلاس میں شریک ہوئے۔ 
یہ کامیابی سپورٹس میں کارکردگی بڑھانے والی ممنوعہ ادویہ کے خلاف جنگ، ایتھلیٹکس مقابلوں میں شفافیت کے فروغ کےلیے سعودی عرب کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

شیئر: