Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا رائل کمیشن اور یونیسکو میں ثقافتی اور فیلو شپ پروگرام کا معاہدہ

فریقین 2021 کے دوران پیرس میں ایک طویل المیعاد معاہدہ کرچکے ہیں(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے العلا رائل کمیشن اور یونیسکو نے مستقبل کے ثقافتی پروگرام کے معاہدے  کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا ہے۔
 خبررساں ادارے  ایس پی اے کے مطابق فریقین 2021 کے دوران پیرس میں ایک طویل المیعاد معاہدہ کرچکے ہیں۔ نیا معاہدہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ 
مستقبل کے ثقافتی پروگرام کے دوسرے مرحلے میں دو بڑے منصوبوں پر زور دیا جائے گا۔ ان میں سے ایک  مکمل  ثقافتی پروگرام اور دوسرا آثار قدیمہ کے تحفظ کے حوالے سے نیا فیلو شپ پروگرام  ہے۔
یونیسکو اور ’معھ دالممالک‘  فیلو شپ منصوبے کے نفاذ میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔ 
العلا رائل کمیشن اور یونیسکو مکمل ثقافتی پروگرام کے تحت  بین الاقوامی تعلقات کے فروغ اور استعداد سازی میں ٹیکناولوجی تعاون دیں گے۔ 
مکمل ثقافتی پروگرام آئندہ دو برس کے دوران پائیدار مقامات کی تشکیل میں ورثے اور اختراع  کے ممکنہ کردار پر زور دیں گے۔
علاوہ ازیں العلا میں ثقافتی و سماجی ہم اآہنگی پر منحصر ترقیاتی ماڈل تیار کریں گے۔ 
العلا وژن سعودی وژن 2030 کے تناظر میں بین الاقوامی اداروں کے ساتھ  شراکت کو فروغ دے گا۔ ان میں یونیسکو سرفہرست ہوگی۔ 

شیئر: