سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے پیر کو ریاض میں یونیسکو کے ماتحت بین الاقوامی ورثہ کمیٹی کے 45 ویں توسیعی سیشن کا افتتاح کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شہزادہ بدر بن فرحان نے اس موقع پر کہا کہ ’سعودی عرب ورثے کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔ یہ تمدنی خزانہ انسانی میراث اور معلومات کا خزانہ ہے‘۔
مزید پڑھیں
-
’سعودی خولانی کافی‘ یونیسکو کا ثقافتی ورثہ قرار دے دیا گیاNode ID: 722466
-
جرش فیسٹیول میں سعودی ثقافتی ورثہ اور لوک داستانیںNode ID: 785591
سعودی وزیر ثقافت کا کہنا تھا کہ’ سعودی عرب یونیسکو میں بین الاقوامی تاریخی مقامات کے تحفظ اور آثار قدیمہ کے شعبے میں انسانی استعداد کے استحکام کے لیے جاری کردہ فیصلوں کے نفاذ کے لیے کوشاں ہے‘۔
’ سعودی عرب ورثے پر کام کرنے والوں کی استعداد بڑھانے کے لیے دس سالہ پروگرام پر عمل پیرا ہے‘۔
شہزادہ بدر بن فرحان نے مزید کہا’سعودی عرب بین الاقوامی ورثے کے توسیعی سیشن کی میزبانی کررہا ہے۔ چاہتے ہیں کہ تمام شرکا دنیا بھر میں عالمی تاریخی مقامات کے تحفظ کے سلسلے میں مل کر اپنا کردار ادا کریں۔ سٹراٹیجک شراکت کے نئے روٹس بنانے میں تعاون دیں اور مشترکہ تصور کی تشکیل میں حصہ لیں‘۔
انہوں نے کہا ’یونیسکو سمیت تمام بین الاقوامی مراکز دنیا بھر میں قدرتی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے سلسلے میں قابل قدر کوششیں کررہے ہیں‘۔
اس موقع پر ریاض میں المربع تاریخی محل نے متعدد پروگراموں کا اہتمام کیا۔ جن میں یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل سمیت متعدد تنظیموں کے عہدیداران، شریک وفود کے سربراہ، ماہرین، سکالرز شریک ہوئے۔
سمو وزير الثقافة يدشّن الدورةِ الـ 45 الموسعةِ للجنةِ التراثِ العالمي بمنظمةِ اليونسكو. https://t.co/ZNEpAOEkxF#التراث_العالمي_في_الرياض #واس_عام pic.twitter.com/y3cbOTRrYC
— واس العام (@SPAregions) September 10, 2023