Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانگریس کے مسلمان رہنماکے گھر پر چھاپے

ممبئی۔۔۔۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کانگریس کے رہنما بابا صدیق سے منسلک 5مقامات پر بدھ کو چھاپے مارے۔ باندرہ میں ان کی رہائش پر بھی چھاپے مارے گئے ۔ خیال ہے کہ یہ چھاپے 400کروڑ روپے کے اسکینڈل کے سلسلے میں مارے گئے ہیں۔ باندرہ پولیس نے ان کے خلاف ایک پلاٹ پر قبضے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی تھی۔ اب صدیق کی ایک فرم پیرامڈ ڈیولپرز کے مالی لین دین کی بھی چھان بین ہورہی ہے۔

شیئر: