Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور چین کے پبلک پراسیکیوشن اداروں کے درمیان تعلقات کا جائزہ

چینی وفد کو بتایا گیا سعودی پبلک پراسیکیوشن ڈیجیٹل گورننس کی پالیسی پر گامزن ہے(فوٹو: ایس پی اے)
سعوددی پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعود المعجب سے اتوار کو ریاض میں پبلک پراسیکیوشن کے ہیڈکوارٹر میں چین کے پبلک پراسیکیوٹر نے ملاقات کی ہے۔
 چینی پبلک پراسیکیوشن کا ایک وفد سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہے۔ 
 خبررسا ں ادارے ایس پی اے کے مطابق شیخ سعود المعجب نے چینی ہم منصب کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے دورہ سعودی عرب کی کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔
اس موقع پر فریقین نے دونوں ملکوں میں پبلک پراسیکیوشن کے اداروں کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا۔ 
سعوددی پبلک پراسیکیوٹر نے اپنے چینی ہم منصب کو سعودی عرب میں اپنے ادارے اور اس حوالے سے  جاری نئے قوانین سے آگاہ کیا۔
انہوں نے سعودی عرب کے عدالتی نظام اور  پبلک پراسیکیوشن کے دائرہ اختیار میں آنے والے امور سے بھی ا ٓگاہ کیا۔ 
شیخ سعود المعجب نے بتایا ’سعودی پبلک پراسیکیوشن ڈیجیٹل گورننس کی پالیسی پر گامزن ہے‘۔ 
یاد رہے چینی پبلک پراسیکیوٹر کا دورہ سعودی عرب دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

شیئر: