Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فٹبال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کا واحد امیدوار سعودی عرب: فیفا

میزبان کا تقرر فیفا کانگریس کی جانب سے 2024 کی چوتھی سہ ماہی تک متوقع ہے (فوٹو: عرب نیوز)
فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے منگل کو کہا ہے کہ ’سعودی عرب واحد فٹبال ایسوسی ایشن ہے جس نے فٹبال ورلڈ کپ 2034  کی میزبانی کےلیے مقررہ حتمی تاریخ ختم ہونے سے قبل درخواست دی ہے‘۔ 
فیفا نے31 اکتوبر تک ایشیا اور اوقیانوس کے ممالک سے درخواستں طلب کی تھیں۔
 فیفا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ’فیفا کونسل کی جانب سے منظور شدہ بڈنگ ریگولیشنز کے مطابق فیفا انتظامیہ ورلڈ کپ 2030  اور 2034 کے لیے درخواستوں کی جانچ پڑتال کرے گی اور میزبانوں کا تقرر فیفا کانگریس کی جانب سے 2024 کی چوتھی سہ ماہی تک متوقع ہے‘۔
قبل ازیں آسٹریلیا نے منگل کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ فٹبال ورلڈ  کپ 2034 کی میزبانی  کے حوالے سے کوئی پیشکش نہیں کرے گاجس کی وجہ سے سعودی عرب واحد امیدوار کے طور پراس وقت میدان میں ہے۔ 
فیفا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فٹبال ورلڈ کپ 2030 کی میزبانی کی واحد تصدیق مراکش، پرتگال اور سپین کی جانب سے ہوئی ہے جبکہ یوروگوائے، ارجنٹائن اور پیراگوائے ٹورنامنٹ کے صد سالہ جشن کے ضمن میں مقابلوں کی میزبانی کررہے ہیں۔ 
سعودی عرب کی جانب سے 2034 کے ورلڈ کپ کی میزبانی کی بولی میں شرکت کا فیصلہ مملکت کو عالمی طور پر کھیلوں کے پاور ہاؤس میں تبدیل کرنے کی کوششوں میں سے ایک ہے۔

شیئر: