Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی، سعودی عرب نے فیفا کو خط لکھ دیا

’روانہ کئے گئے خط کے بعد سعودی عرب ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے کا امید وار ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی فٹبال فیڈریشن نے کہا ہے کہ پیر 9 اکتوبر کو ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے لیے فیفا کو باقاعدہ خط لکھ دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی فیڈریش کی طرف سے روانہ کئے گئے خط کے بعد سعودی عرب ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے کا امید وار ہوگا۔
قبل ازیں سعودی عرب نے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کی خواہش رکھتا ہے۔
اس موقع پر سعودی فٹبال فیڈریش کے سربراہ  یاسر بن حسن المسحل نے کہا ہے کہ ’گزشتہ ہفتے ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کی خواہش کا اظہار کیا تھا، اب ہم نے باقاعدہ درخواست جمع کردی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ابتدائی درخواست کے بعد ہم اپنی اہلیت اور استعداد کے متعلق مکمل فائل جمع کرائیں گے‘۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی طرف سے ورلڈ کپ کی میزبانی کی خواہش کے اظہار کے بعد دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 70 سے زیادہ فیڈریشن نے بھر پور تائید کی ہے۔

شیئر: