سڑک پر گڑھے سے گاڑی کو پہچنے والے نقصان کا معاوضہ
ٹھکیدار کمپنی کو 33 ہزار ریال معاوضہ خاتون کو ادا کرنے کا حکم دیا گیا ( فوٹو: فری پکس)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ ریجن اپیل کورٹ نے ایک ٹھیکے دار کمپنی کے خلاف خاتون کے حق میں محکمہ جاتی عدالت کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ جاتی عدالت نے ٹھیکے دار کمپنی کو حکم دیا تھا کہ وہ گڑھے میں گرنے والی گاڑی کے نقصان کا معاوضہ 33 ہزار ریال خاتون کو ادا کرے۔
سڑک سے گزرتے ہوئے خاتون کی گاڑی اچانک گڑھے میں گر گئی جس سے اسے نقصان پہنچا۔
خاتون نے ٹھیکے دار کمپنی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جس نے معاوضے کا فیصلہ جاری کردیا۔
کمپنی محکمہ جاتی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کورٹ گئی۔
اپیل کورٹ نے محکمہ جاتی عدالت کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے ٹھیکے دار کمپنی کو حکم دیا کہ وہ گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کی تلافی کے طور پر معاوضہ ادا کرے۔