سعودی عرب میں حرمین ایکسپریس ٹرین انتظامیہ نے کہا ہے کہ’ ٹرین میں ہونے والی فنی خرابی دور کردی گئی ہے۔ متاثرین کو معاوضہ دیا جائے گا‘۔
انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ’ منگل کی شام ٹرینوں میں اچانک تکنیکی خرابی سے مسافروں کو پریشانی ہوئی جو خرابی دور کردی گئی اور ٹرینیں معمول کے مطابق چلنے لگی ہیں‘۔
بیان میں تکنیکی خرابی سے متاثر ہونے والے مسافروں سے معذرت کی گئی اور کہا گیا کہ ’ مقرر کردہ ضوابط کے مطابق تمام متاثرین کو معاوضہ دیا جائے گا‘۔